امسال جشن بہاراں میں نئی روایات کو متعارف کروائیں گے،ملک محمد افضل کھوکھر

پیر 23 فروری 2015 21:14

رائے ونڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) امسال جشن بہاراں میں نئی روایات کو متعارف کروائیں گے ۔عوام کو خوشیاں ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ملی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین وائلڈ لائف پارک ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر سفاری زومیں جشن بہاراں کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کررہے تھے ۔اس موقع پر سفاری زو کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے ملتان میں ماڈل مویشی منڈی کے دورہ پر بیوپاریوں کے مسائل سنے اور انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدائت دی ۔دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں تمام مسائل دور ہوجائیں گے ۔ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے نام ہوں گے ۔دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔امن کے بغیر ترقی اور سرمایہ کاری کا فروغ ممکن نہیں ۔فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا مشن بن چکا ہے ۔