Live Updates

آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے،آزاد کشمیر کا الیکشن جیت کردکھائیں گے ،چوہدری جاوید مسعود

پیر 23 فروری 2015 21:13

رائے ونڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا ہے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔آزاد کشمیر کا الیکشن جیت کردکھائیں گے ۔نواز شریف نے گلگت بلتستان میں اپنا گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ کھڑا کرکے پری پول دھاندلی کی بنیاد رکھی ہے ۔عام الیکشن کی دھاندلی کی تحقیقات شروع نہیں ہوئیں ،جبکہ نئی دھاندلی کی تیاریاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے نام پر چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے میں مزید دیری کی تو دھاندلی کے ناقابل تردید شواہد عوام کے سامنے لے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ ڈکٹیٹر نے ملک میں بلدیاتی الیکشن کروادئیے لیکن سیاسی جماعتیں اس سے گریزاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت کے ڈر سے میر پور کا ضمنی الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات