سندھ اسمبلی :منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے
پیر 23 فروری 2015 21:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صوبائی وزیر منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے اور انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی شہر خیرپور میں پولیس اسٹیشن کو شاپنگ مال میں تبدیل کیا جارہا ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی شہر خیرپو میں پولیس اسٹیشن کو شاپنگ مال میں تبدیل کیا جارہا ہے فنکشنل لیگ بھی ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراینٹی کرپشن کی حیثیت سے تھانے کی زمین فروخت ہونے کے معاملے کی تحقیقات کراؤں گا،خیرپورکا منتخب ممبرہوں،معاملے سے مجھے بھی لاعلم رکھا گیا۔ اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ اور پولیس کا گٹھ جوڑ ختم کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
جس پر فنکشنل لیگ کے ارکان نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکرنے منظوروسان کے متنازع الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی رولنگ دی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں سائنس، آرٹس اورکامرس کے 269کالجزکام کررہے ہیں،طوفانی بارشوں کے دوران تعلیمی اداروں کے نقصانات کا ازالہ کررہے ہیں، تاہم سرکاری تعلیمی اداروں کی بجلی منقطع ہونے کے معاملے کا تعلق وفاق سندھ تنازع سے ہے، سندھ اسمبلی میں حیدری مارکیٹ کے سامنے موٹرسائیکل اتواربازارسے متعلق ایم کیو ایم کےرکن جمال احمد نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا۔ جس میں کہا گیا کہ موٹرسائیکل بازارکی وجہ سے شہریوں اورتاجروں کومسائل کا سامنا ہے۔ شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل اتواربازارغیرقانونی ہے،کے ایم سی نے اتواربازارکے لیے اجازت نہیں دی،ٹریفک پولیس ایکشن لے سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.