تمام سبزی اور فروٹ فروش حکومت کے مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

پیر 23 فروری 2015 20:58

جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) تمام سبزی اور فروٹ فروش حکومت کے مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں کیونکہ ہم نے آڑھتیوں کی اجارہ داری کو ختم کر کے ان کو سستے داموں چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔تمام سبزی اور فروٹ فروش حکومت کے مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں کیونکہ ہم نے آڑھتیوں کی اجارہ داری کو ختم کر کے ان کو سستے داموں چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمران رضا عباسی نے آج صبح تمام فروٹ اور سبزی کی دکانوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تمام ریٹ لسٹیں چیک کرنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں اس سے قبل آڑھتیوں اور مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین میں ملی بھگت سے تمام اشیاء کے نرخوں میں زیادہ بولی لگائی جاتی تھی جس کا نقصان عام سبزی اور فروٹ فروش کو اٹھانا پڑتا تھا جس کے لئے ڈی سی او ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر صبح سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو تمام فروٹ اور سبزی کی اشیاء کو چیک کر کے اس کو براہ راست خریدار کو نیلام میں شامل کرنے کا سختی سے حکم دیا ہے جس کی وجہ سے سبزی اور فروٹ کے ریٹوں میں حاصی کمی واقع ہوئی ہے جس کو آپ تمام لوگوں نے بحیثیت معزز تاجر اس روایت کو بحال رکھنا ہے جبکہ اگر اس ضمن میں کسی کو کوئی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔