غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا،

پہلے مرحلے میں مدارس کوبند ، دوسرے میں فنڈنگ اور غیر ملکی طلباء سے متعلق معلومات کی تصدیق کی جائیگی

پیر 23 فروری 2015 20:46

غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا،

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) حکومت پنجاب نے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک خصوصی مراسلہ کی ہدایت کی روشنی میں پنجاب پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے والے مدارس کو فوری بند کروایا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس کے سینئر آفیسر نے آن لائن کو اس سلسلے میں بتایا کہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں مدارس کی بندش اور آپریشن کے دوسرے مرحلہ میں فنڈنگ اور غیر ملکی طلباء سے متعلق معلومات کی تصدیق کی جائیگی ۔ جس کے لئے چاروں صوبوں میں ہنگامی طور پر کام شروع کرنے کے لئے متعلقہ ضلع کی انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔