سیاسی شخصیات کی غیر ضروری نقل و حرکت” محدود“ کرنے کا حکم

پیر 23 فروری 2015 20:46

سیاسی شخصیات کی غیر ضروری نقل و حرکت” محدود“ کرنے کا حکم

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انکو ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹس کو آگاہ کیا ہے کہ دہشتگرد اہم شخصیات اور اداروں کو نشانہ بناسکتے ہیں لہذا فوری طور پر صوبائی وزرا ، سینئر سیاست دانوں اور اہم شخصیات کی غیر ضروری نقل و حرکت سے روکنے کے علاوہ اہم اداروں اور شخصیات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔