سگریٹ نوشی، 2025ء تک ہلاکتوں میں 20% تک اضافے کی گھنٹی بج گئی

پیر 23 فروری 2015 20:46

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء)پاکستان میں بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی اور نوجوانوں میں نشہ کے اثرات بد کے حوالے سے اعداد و شمار فراہم کرنے والی ایک عالمی تنظیم سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025ء تک ہلاکتوں کی تعداد کی شرح میں 20% تک اضافہ ہوجائیگا۔تاہم پاکستان کی شہری آبادی کی نسبت دیہی آبادی میں سگریٹ نوشی کا بڑھتا ہوا رحجان خطرے کی شدید گھنٹی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے تمام شہروں میں نوجوانوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد سگریٹ کی عادی ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے گلے کے کینسر کی بیماری میں بھی اضافہ ہورہا ہے پاکستان میں ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان کینسر جیسے موذی مرض کے علاوہ پھیپھڑوں کے سرطان میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔ حکومت سگریٹ نوشی کے خاتمے اور انسداد کیلئے اقدامات نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے نوجوان بڑی تعداد میں سگریٹ کے عادی ہورہے ہیں اور اس میں بچوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔