زونگ کی کرکٹ شائقین کیلئے بہترین آفر، CricMania اور CricKit کے نام سے دو ایپس متعارف کرا دیں

پیر 23 فروری 2015 19:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) ملک کی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ ے اپنے صارفین کو کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے میچوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے CricKit اورCricMania کے نام سے دو کرکٹ ایپلی کیشنز متعارف کرا دی ہیں۔اب زونگ صارفین ان ایپس کے ذریعے کسی بھی وقت کہیں بھی نہ صرف لائیو کرکٹ میچ دیکھ سکتے ہیں بلکہ لائیو سکور ،میچوں کے شیڈول ،پوائنٹس ٹیبل اور رینکنگز ، خبروں ،آڈیو سٹریم ،میچ کی جھلکیوں اور بہت سی دیگر سہولیات سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

یہ کرکٹ ایپلی کیشنز پاکستان کے واحد3Gاور4Gنیٹ ورک زونگ کی ایک اور کامیابی ہے جس کے ذریعے پاکستان کے عوام تیز ترین اور بھر پور کوریج کے ساتھ اپنے پسند یدہ کھیل سے محظوظ ہوسکیں گے ۔صارفین سے ان دونوں ایپس کے کوئی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین پلے سٹور کے ذریعے یہ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کرک کٹ“ کیلئےhttp: //67.23.250.145/vccp/zong/wap/ کے ذریعے اور کرک مانیا کیلئے http: //cric.zong.com.pk کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

زونگ کے چیف انفارمیشن آفیسر اور چیف کارپوریٹ سیلز آفیسر نیاز اے ملک نے کہا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز جدید موبائل ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم ہے۔ اب زونگ کے صارفین اپنے موبائل فون سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ شائقین کے لئے ایک بہترین سہولت ہے با لخصوص ملازمت پیشہ صارفین اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ڈیٹا کسٹمرز کے لئے بالکل مفت سروس ہے جو زونگ کے لئے ایک اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :