حافظ آباد، سوات سے لاپتہ ہوکر حافظ آباد آنے والی 8سالہ بچی کو پولیس نے والدین تک پہنچا دیا

پیر 23 فروری 2015 19:01

حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) سوات کے سکول سے لاپتہ ہوکر حافظ آباد آنے والی 8سالہ بچی کو پولیس نے چار روز کی تگ و دو کے بعد اسکے والدین تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق قریبا پانچ روز قبل ایک نامعلوم کوسٹر 8سالہ بچی کو حافظ آباد کے نواحی گاؤں بوریانوالہ کے قریب چھوڑ کی غائب ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ کسوکی پولیس نے مذکورہ بچی کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تو اس نے پشتو زبان میں بتایا کہ اسکا نام رخسانہ ہے اور وہ سوات کے علاقہ ”سرپاٹوکی “کی رہائشی ہے۔

جس پر پولیس کسوکی نے سوات کے علاقہ میں اسکے والد شمس الاھادی تک رسائی کرکے اسے اطلاع کی ۔ جس پر بچی کے بھائی گذشتہ روز اسے واپس سوات لے گئے۔ بچی کے بھائیوں نے بتایا کہ رخسانہ سکول میں پڑھنے کے لئے گئی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔اور وہ اسے کئی روز تک تلاش کرتے رہے۔ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ رخسانہ کوسٹر میں حافظ آباد کیسے آئی۔اور اسے کون یہاں اور کس مقصد کے لئے لایا۔

متعلقہ عنوان :