سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف آج پر امن ریلی اور احتجاج کا انعقاد

پیر 23 فروری 2015 18:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے افواج پاکستان اور حکومت سے اظہار یکجہتی اور پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف پر امن ریلی اور احتجاج کا انعقاد کیا ہے جس میں سول سوسائیٹی ،علماء کرام ،تاجر برادری ،وکلاء اور دیگر مزدور تنظیمیں آج مورخہ 24فروری 2015بروز منگل بوقت صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پر امن مظاہرہ کریں گی ، پیر کے روز سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے مرکزی عہدیداروں اور سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،صوفی محمود علی ،اظہر تنولی ،چوہدری زاہد احمد ،راجہ رفیق ،وارث دلیپ ،سلیم بھٹی ،سردارآصف ،حق نواز عباسی ،احمد علی شیرازی ،عرفان خان ،زاہد بھٹی ،سردار شوکت ،خالد محمود ،شیراز خان،ملک عزیز ،رضوان کیانی،سردار نسیم سمیت عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ چند مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے نام پر دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) افواج پاکستان اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،آج پاکستان کی مسلح افواج ،پولیس اور معصوم شہری ،وکلاء ، ڈاکٹر، اور ہمارے سکول جانے والے بچے تک ان دہشت گردوں کا نشانہ بنے ہیں اور ہماری افواج کے نوجوان اس ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ،ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سی ڈی اے کے محنت کش بھرپور طریقے سے ریلی میں شریک ہوں

متعلقہ عنوان :