حکومت طالبات اور معصوم بچیوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے:راضیہ نوید،
لڑکیوں کے منہ پر گولیاں برسانے والی پولیس مجرموں کی پشت پناہی کرتی ہے، مرکزی صدر شعبہ خواتین عوامی تحریک، پولیس بروقت اغواء کا مقدمہ درج کرتی تو طالبہ کی جان بچائی جا سکتی تھی
پیر 23 فروری 2015 18:55
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حکومت طالبات اور معصوم بچیوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں شعبہ خواتین کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیرا کوٹ میں قتل ہونے والی پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کے اغواء کی اطلاع اس کے بھائی نے ایک ماہ قبل پولیس کو دی اور ایک ماہ بعد اس کی ایف آئی آر درج ہوئی اور اسی دوران وہ قتل ہو گئی پولیس بروقت کارروائی کرتی تو طالبہ کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
تھانے جرائم کے اڈے اور پولیس ڈاکوؤں، قاتلوں ،بھتہ خوروں کی محافظ بن کر رہ گئی ہے۔ پولیس کے مجرمانہ کردار کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن سندر میں طالبہ کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا اور وزیراعظم کے رہائشی علاقے رائے ونڈ میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ کی وجہ سے والدین انتہائی پریشان ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی کارکن خواتین کے منہ پر گولیاں برسانے والی قاتل پولیس مجرموں کی پشت پناہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت گری کرنے والی پولیس سے صوبہ کے عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.