چار ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا احتجاج کا اعلان،

ملازمین پاکستان اسٹیل بھر پور احتجاج کرتے ہوئے 25 فروری کی صبح جناح گیٹ پاکستان اسٹیل پر احتجاجی دھرنا دیا دیں گے ۔ ظفر خان

پیر 23 فروری 2015 18:53

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) چار ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ ملازمین پاکستان اسٹیل بھر پور احتجاج کرتے ہوئے 25 فروری کی صبح جناح گیٹ پاکستان اسٹیل پر احتجاجی دھرنا دیا دیں گے ۔ یہ اعلان پاسلو کے جنرل سیکریٹری ظفر خان نے شفٹ گراؤنڈ پاکستان اسٹیل میں ملازمین کے بڑے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں کیا ۔

ظفر خان نے مزید کہا کہ ملازمین کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا ایک عرصہ سے لولی پاپ دیا جارہا ہے ․ مگر ECC ملازمین پاکستان اسٹیل کی تنخواہوں پر ابتک غور کرنے کیلئے تیا ر نہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ذریعے ملازمین کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قو می ادارے کی نجکاری کا کڑوا گھونٹ پینے کیلئے تیار ہوجائیں․ مگر حکمران سن لیں کہ ادارے اور اسکے ملازمین کیخلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا․ اس احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری نے کہا کہ صبر اور بر داشت کو ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے ․ پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین متحد ہیں اگر حق نہیں دیا گیا تو بھر پور تحریک کا آغا زکردیا گیا جسے مزید تیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسہ سے اکبر ناریجو، تنویر ایوب ، ملک جہانگیر، طارق اعوان، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔