ہماری مجموعی پیداوار گزشتہ کئی برسوں سے ایک ہی پوزیشن پر ہے اس میں اضافے کیلئے اقدامات اور منصوبہ بندی نہیں کی گئی،صوبائی سیکرٹری زراعت

پیر 23 فروری 2015 18:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء)صوبائی سیکرٹری زراعت راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہماری مجموعی پیداوار گزشتہ کئی برسوں سے ایک ہی پوزیشن پر ہیں اس میں اضافے کیلئے اقدامات اور منصوبہ بندی نہیں کی گئی، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پنجاب سیڈزکارپوریشن کی تقریب میں ایک مقامی ہوٹل میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی سہولیات صرف چند بڑے کاشتکاروں تک محدود ہیں، 95 فیصد کاشتکاروں کو لاعلم رکھا گیا ہے جس سے مجموعی پیداوار 30 من فی ایکڑ سے زائد گندم نہیں ہو رہی ہے، صوبائی سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ سبسڈی بھی بڑے کاشتکار اور زمیندار ہی حاصل کرتے ہیں، محکمہ کی ٹیمیں اور عملہ چھوٹے کاشتکاروں کو کسی سکیم یا اپنی پراڈکٹ کے بارے میں آگاہی نہیں دے پارہے ہیں اور کسانوں کا اعتبار بھی حاصل نہیں ہے اور وسائل بھی ان تک صحیح طریقے سے پہنچائے نہیں جا رہے ہیں، راشد محمود لنگڑیال نے کہا اگر ہم نے سرسبز انقلاب لانا ہے تو ان لوگوں تک فائدے پہنچانے ہوں گے جو تعداد میں زیادہ ہیں محنتی ہیں جن کا تجربہ بھی زیادہ ہے اور تھوڑی تعداد میں زیادہ زمینیں ہیں۔