Live Updates

لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کیس کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی

پیر 23 فروری 2015 18:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کیس کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان پرویز اور عثمان کے وکلا نے دلائل دیے کہ دونوں کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں پولیس نے سیاسی بنیادوں پر انھیں کیس میں ملوث کیا جبکہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد اور گواہان موجود نہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کارکن ہنگامہ آرائی کے دوران قتل ہوا جس کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی لہذا عدالت ضمانت منظور کر ے کیونکہ بلا ثبوت کسی بھی شخص کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے دو دو لاکھ کے حفاظتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔ دسمبر دوہزار چودہ میں فیصل آباد تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کے الزام میں پولیس نے پرویز اور عثمان کو گرفتار کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات