قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی میں 2فوجی عدالتیں قائم کردی گئیں،کورٹ نمبر ایک کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل عرفان اشتیاق اور کورٹ نمبر 2کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل شفیق احمدہوں گے ،ذرائع

پیر 23 فروری 2015 17:53

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی میں 2فوجی عدالتیں قائم ..

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) ) قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی میں 2فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔جبکہ عملے کا تقرر بھی کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملیر کینٹ میں 2فوجی عدالتیں قائم کی گئی ہیں ۔کورٹ نمبر ایک کی سربراہی میں لیفٹیننٹ کرنل عرفان اشتیاق کریں گے جبکہ پراسیکیوٹر کی ذمہ داریاں میجر فرخ ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

کورٹ نمبر 2کی سربراہی لیفٹیننٹ کرنل شفیق احمد کریں گے اور پراسکیوٹر میجر ذیشان شریف ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے مقدمات کی مذکورہ عدالتیں سماعت کریں گی ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 64مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجے ہیں ۔وفاقی حکومت کی اسکروٹنی کمیٹی ان مقدمات کا جائزہ لے گی اور وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد انہیں فوجی عدالتوں میں سماعت کے لیے بھیجا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :