پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کا معیارتعلیم بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ انیلہ سلمان

پیر 23 فروری 2015 17:53

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے "نیو سکول پروگرام"سے منسلک 26سکولوں کی "فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول" میں شمولیت کی تقریب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔ ایم ڈی پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے اپنے خطاب میں نئے سکو ل پارٹنرز سے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کے داخلہ کی جانب خصوصی توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاس پروگرام کے توسط سے 12لاکھ 37ہزار مستحق طلبا ء و طالبات کو 23سو پارٹنر سکولوں کے ذریعے میٹرک تک مفت تعلیم دی جا رہی ہے ۔ اس پروگرام میں 26نئے سکولوں کی شمولیت سے نو ہزار مزید طالبعلموں کو مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کا معیارتعلیم بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول افتخار ربانی نے نئے پارٹنر سکولوں کے مالکان کو فاس پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :