صدر گوگیرہ،50لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

پیر 23 فروری 2015 17:52

صدر گوگیرہ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))50لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارسی کالونی کراچی کے رہائشی رضوان ولد امیر کو سٹاف کالونی لاہور کے رہائشی امتیاز عارف ولد عارف نے 50لاکھ روپے کا چیک دیا جو متعلقہ بینک سے ڈس آنر ہوگیا، پولیس نےASJاوکاڑہ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔