صدر گوگیرہ،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

پیر 23 فروری 2015 17:51

صدر گوگیرہ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی کے نزدیک نواب کالونی اوکاڑہ کا رہائشی طاہر ولد ریاض بجلی کی تاروں کی مین لائن کے نیچے دیوار تعمیر کررہا تھا کہ اچانک اس کا سر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے زبردست کرنٹ کا جھٹکا لگا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔