آپما کی سب کمیٹی برائے انٹرٹینمنٹ و میڈیا کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ کا انعقاد

پیر 23 فروری 2015 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کی سب کمیٹی برائے انٹرٹینمنٹ و میڈیا کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی تھے اس بابرکت محفل میں وحید عالم خان ،ایم این اے ملک محمد حنیف ‘چیئرمین آپما زاہد مقصود بٹ صدر آپما مجاہد مقصود بٹ صدر انجمن تاجران شرافت حسین ‘سیکرٹیری جنرل ،ملک محمد رفیق نائب صدر باؤ محمد بشیر میاں ‘امجد حسین ‘سمیع اللہ بٹ ‘شیخ احمد گل ،زبیر ملک‘خامس سعید بٹ کے علاوہ ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد عباس اور محمد رضا نے جس خوبصورتی سے یہ محفل منعقد کروائی انہیں واشگاف الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیاقاری محمد حنیف ،قاری عبدالودود ،نعت خواں بنیل رضا ،ذیشان ایوب مقدس کاظمی ،مدثر جمالی نے حضور ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچاور کیے ۔