پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ،جلد اس کا شمار ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں ہو گا‘ رانا محمد اقبال
کسی بھی معاشرہ کی تہذیت و تمدن ، تقافت اور رہن سہن کا اندازہ اس کے ادبی ذوق سے لگایا جا سکتا ہے‘ قائمقام گورنر پنجاب
پیر 23 فروری 2015 17:44
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) )قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ علم و ادب سے وابستہ افراد معاشرے کے نبض شناس ہوتے ہیں جو نہ صرف اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ اپنی فکری اور ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ان کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا جنہو ں نے گورنر پنجاب کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زی ،زیڈایم اقبال ، نیر علی داد ا ، سلمان شاہ اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب آغا مومن علی بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم پُرعزم اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جو چیلنجوں کو مواقعوں میں تبدیل کرنا جانتی ہے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر شعبے میں خود کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔
پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے لیکن انہیں اس بات کاپورا یقین ہے کہ پاکستانی قوم وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں نہ صر ف ان بحرانوں پر قابو پا لے گی بلکہ بہت جلد اس کا شمار ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں ہو گا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی تہذیت و تمدن ، تقافت اور رہن سہن کا اندازہ اس کے ادبی ذوق سے لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا انعقاد ایک حوش آئند بات ہے ، یہ فیسٹیول علم و ادب کے متلاشیوں کو اپنی ذہنی ، فکری اور علمی پیاس بجھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔گورنر پنجاب نے بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.