ورلڈ بنک کی ہیلتھ پالیسی کے برعکس نیوٹریشن کو تربیت دینے کا سلسلہ شروع

پیر 23 فروری 2015 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) ورلڈ بنک کی ہیلتھ پالیسی کے برعکس نیوٹریشن کو تربیت دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے حکومتی احکامات کے باوجود ڈائریکٹر نیوٹریشن پروگرام ملی بھگت سے 70 زیر تربیت افراد کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیا ہے ذرائع کے مطابق ورلڈ بنک کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ویکسی نیشن پروگرام کی تربیت کیلئے ایم ایس سی کا حامل ہونا ضروری ہے مگر سرگودھا میں تعینات ڈائریکٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر تنویر بھٹی نے مبینہ ملی بھگت کرکے حکومتی پالیسی کے برعکس ایم اے اسلامیات کے حامل نیوٹریشن تعینات کردیا ہے جس سے 70 زیر تربیت یافتہ افراد کا مستقبل داؤ پرلگ گیا حکومت کے واضح احکامات کے باوجود سرگودھا میں ایم ایس سی نیوٹریشن کی بجائے ایم اے اسلامیات کے حامل شْخص سے 70 نیوٹریشن کو ویکسی نیشن پروگرام کے کورس کروائے جارہے ہیں یہ کورس 4 ماہ کیلئے کروایا جانا ہے جس میں 70 نیوٹریشن کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دن کے مختلف اوقات میں کلاسز لگائی جارہی ہیں لیکن ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر بھٹی کی جانب سے ایم اے اسلامیات کے تعینات شخص کو ویکسی نیشن کورس کا ”الف ب “ معلوم نہیں ہے جس سے 70 زیر تربیت نیوٹریشن کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ‘ جس سے 70 نیوٹریشنز میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ مشیر صحت سلیمان رفیق‘ سیکرٹری صحت جواد رفیق ‘ کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف ‘ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر تنویر بھٹی کیخلاف انکوائری کراکے ان کیخلاف کاروائی کی جائے اور ایم ایس سی کے حامل نیوٹریشن کو تعینات کرکئے ٹریننگ دلائی جائے۔