محکمہ تعلیم ضلع ھنگو این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ایس ایس ٹی امیدواروں سے 27فروری 2015تک اصل اسنا د اور کوائف طلب کر لئے

پیر 23 فروری 2015 17:28

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) محکمہ تعلیم ضلع ھنگو این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ایس ایس ٹی امیدواروں سے 27فروری 2015تک اصل اسنا د اور کوائف طلب کر لئے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس ویب سائٹ پر سیریل نمبر 1تا 5کامیاب امید وار ہی میرٹ کے مطابق اپنے اسناد محکمہ تعلیم کو جمع کرانے کے اہل ہونگے اعلامیہ جاری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ھنگو افتخار احمد کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 1تا5سیریل نمبر کے میرٹ پر ایس ایس ٹی کے کامیاب امیدواران 27فروری 2015تک اپنے اوریجنل تعلیمی اسناد محکمہ تعلیم ھنگو مردانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے ڈی ای او افتخار احمد کے مطابق کہ 27فروری کے بعد محکمہ تعلیم ھنگو کسی بھی ذمہ داری سے بری الزمہ قرار پائے گی ۔

۔

متعلقہ عنوان :