فیڈرل کاٹن کمیٹی نے مالی سال2015-16کیلئے پاکستان میں کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار بیلزمختص کردیا
پیر 23 فروری 2015 17:28
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) فیڈرل کاٹن کمیٹی(ایف سی سی)نے مالی سال2015-16کیلیے پاکستان میں کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار بیلزمختص کیا ہے جو کہ سال 2014-15 کے مقابلے میں 3 لاکھ 78 ہزار 500 بیلز کم ہے جبکہ ایف سی سی نے کپاس کی کاشت کا ہدف 77 لاکھ 60 ہزار ایکڑ مختص کیا ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 33 ہزار ایکڑ سے کم ہیں تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں سال فروری، مارچ کے دوران درجہ حرارت پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہونے کے باعث پاکستان بھر میں کپاس کی کاشت پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔
اس ضمن میں چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ایف سی سی کی جانب سے مختص ہونے والے پیداواری اہداف کے مطابق 2015-16 کے دوران پنجاب میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 5 لاکھ بیلز، سندھ میں 44 لاکھ بیلز، بلوچستان میں 6 لاکھ بیلز جبکہ خیبرپختونخواہ میں 15 ہزار بیلز مختص کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال بھارت میں پیدا ہونے والی کپاس کے معیار پر بھی اب سوالات اٹھنے لگے ہیں اور اطلاعات کے مطابق کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی)نے کسانوں سے خریدی جانے والی تقریبا 75 لاکھ بیلز کی ادائیگی بھی معیار سے مشروط کر دی ہے۔
سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مذکورہ کپاس میں نمی کی شرح زیادہ سے زیادہ 8 فیصد جبکہ ریشے کی لمبائی 27.5 ایم ایم سے 30.5 ایم ایم ہونی چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق کسانوں سے خریدی گئی پھٹی کا معیار مذکورہ معیار سے کم ہونے کی صورت میں کٹوتی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.