بونیر میں سواڑی پولیس چیک پوسٹ کے انچارج داؤد خان معطل کردیئے گئے

پیر 23 فروری 2015 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر نے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے سواڑی چیک پوسٹ میں تعینات انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس داؤد خان کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی سواڑی چیک پوسٹ نے ضلع بونیر کے رہائشی سائل محمد بلال ولد سلیمان کی طرف سے ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ درج کرنے سے انکار کیا تھاجس کی پاداش میں ضلعی پولیس آفیسر (ایپلٹ اتھارٹی ) نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ پولیس آفیسر کو معطل کر کے ایف آئی آر درج کرنے اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :