سینٹ انتخابات کیلئے ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ نہ روکی گئی تو سارا انتخابی عمل ہی متنازعہ ہوجائیگا ‘ پاکستان جمہوری اتحاد

پیر 23 فروری 2015 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ نہ روکی گئی تو سارا انتخابی عمل ہی متنازعہ ہوجائیگا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ آفیسرز کو لکھا گیا خط بھی شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات بہت بڑافراڈ تھے جن میں عوام کے حق رائے دہی پر سرعام ڈاکہ زنی کی گئی ،جعلی ووٹوں سے بھرے ہوئے بیلٹ باکس سرکاری سرپرستی میں ریٹرننگ آفیسرز تک پہنچائے گئے۔

انہوں نے کہا موجودہ چیف الیکشن کمشنرپر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں اور حق رائے دہی خفیہ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈ سے کروائی جائے،جس طرح عدلیہ نے اپنی آزادی کیلئے موٴثر تحریک چلائی ہے اسطرح الیکشن کمیشن کو بھی اپنی آزاد حیثیت منوانا ہوگی،ہم الیکشن کمیشن کی آزادی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :