مالی سال2014-15کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ 111 ارب روپے اضافے سے 651ارب روپے تک پہنچ گیا

پیر 23 فروری 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) رواں مالی سال2014-15کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ 111 ارب روپے اضافے سے 651ارب روپے تک پہنچ گیاہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دوسری ششماہی میں خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر 2014 کے دوران حکومتی اخراجات 2کھرب 40ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ آمدنی صرف 1 کھرب 749 ارب روپے رہی، جس کی بنا پر بجٹ خسارہ 651 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو جی ڈی پی کے 2.2 فیصد کے برابر ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ حکومتی اخراجات اور آمدنی کے درمیان فرق کے باعث رواں مالی سال بجٹ خسارہ 4.9 فیصد کے مقررہ ہدف سے تجاوز کر سکتا ہے، جبکہ جاری مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران اضافی اخراجات، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور متاثرین لوگوں کی آباد کاری کے باعث بجٹ خسارے میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :