سکیورٹی خدشات : کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے 3بڑے مراکز بنانے پر غور

پیر 23 فروری 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) کراچی میں سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک امتحانات کے لیے مراکز کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔میٹرک بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار طلباء و طالبات کی سکیورٹی کے لیے امتحانی مراکز کی تعداد کم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال امتحانات کے لیے 290مراکز قائم کیے گئے تھے جبکہ اس میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے مراکز کی تعداد کم کرکے 150کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔میٹرک بورڈ انتظامیہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 3بڑے مراکز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلی بار میٹرک امتحانات کے لیے جامعہ این ای ڈی ،جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :