اکادمی ادبیات کے ریذیڈٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو کے آفس میں رانا بھگوان داس کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا

پیر 23 فروری 2015 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)اکادمی ادبیا ت پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو نے پاکستان کے نامور دانشور، قانون دان رانابھگوان داس کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پاکستان میں شعبہ قانو میں مثال قائم کیا تھاان کے انتقال سے پاکستان میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قاسم بگھیو نے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔دریں اثناء اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے اکادمی کے آفس میں مرحوم کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں دانشوروں ادیبوں نے شرکت کی اور چیئرمین اکادمی کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔