ٹرینوں میں مہنگے داموں غیر معیاری اور زائد المیعاد کھانے ،گٹکا اور سپاریو ں کی فروخت جاری
ایک فوجی افسر کی باضابطہ شکایت کے بعد خیبر میل میں ڈائننگ کار سے مہینوں پرانی ڈبل روٹی برآمد کی گئی ، پاکستان ریلویز کے چیف کمرشل مینیجر نے لاہور کے ڈیویژنل افسر سے 15دنوں میں جواب طلب کر لیا
پیر 23 فروری 2015 16:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) ٹرینوں میں مہنگے داموں غیر معیاری اور زائد المیعاد کھانے ،گٹکا اور سپاریو ں کی فروخت جاری ، پاکستان ریلویز نے ڈویژنل افسر سے 15روز میں جواب طلب کر لیا ،ایک فوجی افسر کی باضابطہ شکایت کے بعد ریلوے کے محکمہ ویجی لنس نے 20جنوری کو خیبر میل میں ڈائننگ کار کے معائنہ کے دوران مہینوں پرانی ڈبل روٹی برآمد کی تھی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کے حکام مختلف ٹرینوں میں مہنگے داموں غیر معیاری اور زائد المیعاد کھانے فروخت کرنے والے ٹھیکہ داروں کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔ایک فوجی افسر کی باضابطہ شکایت کے بعد ریلوے کے محکمہ ویجی لنس نے 20جنوری کو خیبر میل میں ڈائننگ کار کے معائنہ کے دوران مہینوں پرانی ڈبل روٹی برآمد کی۔(جاری ہے)
معمول کی چیکنگ کے دوران محکمہ کے افسران کو معلوم ہوا کہ کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار کے کچن میں غیر معیاری گھی استعمال ہو رہا ہے۔
اسی طرح ،ملت ایکسپریس میں بھی غیر معیاری تیل کے علاوہ مسافروں کو زائد المیعاد کیچ اپ دی جا رہی تھی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار سے جعلی کولا مشروبات بیچے جا رہے تھے۔ ٹرینوں میں ممانعت کے باوجود گٹکا اور سپاری بھی فروخت ہوتی ہے۔محکمہ ویجی لینس کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے پر پاکستان ریلویز کے چیف کمرشل مینیجر نے لاہور کے ڈیویژنل افسر سے 15دنوں میں جواب طلبی کی ہے۔اس سے پہلے ،ڈائننگ کار کے ٹھیکیداروں کے زیادہ پیسے وصول کرنے کی عام شکایات پرمحکمہ ویجی لنسٹ کے ڈائریکٹر طارق لطیف نے تیزگام اور ریل کاروں (102ڈان اور 103اپ)کی چیکنگ کی۔طارق لطیف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چیکنگ کے دوران مسافر رضوان تجمل نے بتایا کہ انہیں 500ملی لیٹر پانی کی ایک بوتل 30روپے جبکہ ایک چکن سینڈوچ اور چائے کا کپ 220روپے میں دیا گیا۔اسی طرح، تیزگام کے ایک مسافر فرید احمد نے شکایت کی کہ انہیں ایک کپ چائے 30روپے میں دیا گیا۔افسوسناک بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود ٹھیکہ دار آج بھی کراچی، ملت، علامہ اقبال، پاکستان ایکسپریس، خیبر میل اور تیز گام میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.