وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ، تمام مصروفیات ترک کر دیں

پیر 23 فروری 2015 16:23

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ، تمام مصروفیات ترک کر دیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ، تمام مصروفیات ترک کر دیں ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو آرام کا مشورہ دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہباز شریف نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف آج ( منگل ) یا بد ھ کو صحت یابی کے بعد دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :