صفائی ستھرائی ،شجر کاری مہم کا ہفتہ میرپورخاص کی طرح پورے ڈویژن میں منایا جا رہا ہے،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص
پیر 23 فروری 2015 16:15
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) ڈویژنل کمشنر شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی ،شجر کاری مہم کا ہفتہ میرپورخاص کی طرح پورے ڈویژن میں منایا جا رہا ہے جس میں صفائی ستھرائی ،کے ساتھ شجر کاری بھی کی جائیگی ۔اور کہا کہ مہم کے دوران میرپورخاص شہر میں 5سے 7ہزار پودے لگائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے صفائی ستھرائی ،شجر کاری ڈرینج نظام کی بہتری کی مہم اور پر امن سندھ کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں پوسٹ آفس چوک پر افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران پورے ڈویژن میں اندازن 25ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔جس سے میں بہتری آئی گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتہ سے ہی صفائی ستھرائی ،مہم کو رول ماڈل بناکر مستقل بنیادوں پر بھی جاری رکھا جائیگا ۔(جاری ہے)
تاکہ لوگوں کو دیرینہ مسائل حل ہوسکیں گے۔کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کہیں بھی غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کی شکایت مو صول ہوئی تو ان کے خلاف سخت قا نو نی کاروائی کی جائیگی ۔
انہوں نے عوام اور میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی ،شجر کاری اور ڈرنیج نظام کی بہتری اور پر امن سندھ کی ہفتہ کو بہتر طور پر منانے کیلئے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد صفائی ،ستھرائی کے ماحول کو برقرار رکھیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے مسائل کے حل اور بہتری کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور کہا کہ صفائی ستھرائی کے مستقل مسائل کے حل کیلئے ہر یوسی میں 4،4کمیٹیا ں تشکیل دی جائیں گی اور کہا کہ ان کی منظوری کے بعد ہی کام کرنے والے ملازمین کو تنخوہ دی جائیگی ۔اس سے قبل کمشنر شفیق احمد مہیسر اور ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور صفائی ستھرائی ،کے کام کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان محسود ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد یوسیف شیخ ،انجمن تاجرا برادری کے صدر انیس الرحمن ،جنرل سیکرٹری محمد امین،نواب قرشی ،حنیف میمن اور عام شہری بڑی تعداد میں موجود تھےمزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.