کمشنر یوتھ ٹیم صاف، سر سبز، پر امن سندھ پروگرام کے تحت کراچی میں بھرپور حصہ لے گی ، اجلاس میں فیصلہ
پیر 23 فروری 2015 16:15
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمشنر یوتھ ٹیم صاف، سر سبز، پر امن سندھ پروگرام کے تحت کراچی میں بھرپور حصہ لے گی جس کے تحت اسکولوں کالجوں سمیت تعلیمی اداروں کو صاف اور سر سبز بنایا جائیگا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید محمد شکیب ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور یوتھ ٹیم کے اراکین شازیہ مرزا، ردا انصر ،ثروت شہاب ، سید احمد شاہ اور حق نواز موجود تھے ، یوتھ ٹیم نے کمشنر کراچی بتایا کہ تعلیمی اداروں میں سیفٹی کے حوالے سے آگاہ ہی پروگرام جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمرای اینڈ سیکنڈری اسکول انٹیلیجنس کالونی میں صفائی اور ڈیزاسٹر کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی فار پروموشن آف عربی اور پینوراما سینٹر صدر کا دورہ کیا گیا اور وہا ں لفٹ اور صفائی کے حوالوں سے جائزہ لیا گیا جبکہ عربی مرکز میں وزٹ کے دوران ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، یوتھ ٹیم نے کمشنر کراچی کو بتایا کہ ایک سرکاری اسکول جہاں پر پانچ سو طالبات زیر تعلیم ہیں گیس کا اخراج ہورہا ہے جوکہ بڑے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ، کمشنر کراچی نے ریسکیو 1299کے افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں اور گیس کے اخراج کو بند کروایا جائے ، یوتھ ٹیم نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اسکولز منسوب صدیقی سے بھی ملاقات کی اور ان اسکولوں کی فہرست فراہم کی جہاں پر یوتھ ٹیم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہی پروگرام شروع کرنا چاہتی ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر کو سرسبز بنانے اور صفائی مہم کے حوالے سے نوجوان کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں اور صفائی کے ذریعے شہر کے امن کو مستحکم کیا جاسکتا ہے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے جبکہ امن کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ، نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک وقوم کا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں سے ہیں جوکہ اس قیمتی سرمایہ سے مالا مال ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.