جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس انتقال کر گئے

پیر 23 فروری 2015 10:38

جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس انتقال کر گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) سپریم کورٹ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سینئرجج ،جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس انتقال کر گئے، آخری رسومات آج 4 بجے ادا کی جائیں گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے وہ آج صبح انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔20دسمبر 1942ء میں کراچی میں پیدا ہونے والے رانا بھگوان داس 2000ء میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئےتھے۔سپریم کورٹ کے ر جج فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ان کے انتقال پر وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔