Live Updates

میاں صاحب جو مرضی کرلیں الیکشن جیت کر دکھائینگے ، عمران خان

اتوار 22 فروری 2015 17:32

میاں صاحب جو مرضی کرلیں الیکشن جیت کر دکھائینگے ، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب جو مرضی کرلیں ،وہ نہ صرف آزاد کشمیر کا الیکشن جیت کر دکھائینگے بلکہ اگلے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرینگے۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اس ملک میں ڈکٹیٹر نے بلدیاتی انتخابات کرائے اور سیاسی جماعتوں نے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کی اور اختیارات اپنے پاس رکھے ہیںجبکہ وہ خیبر پختونخوا میں بلدیات کا نیا نظام لارہے ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے اپنا امپائر کھڑا کردیا ہے ۔عمران خان نے دعوی کیا کہ میاں صاحب جو مرضی کرلیں وہ الیکشن جیت کر دکھائینگے۔اس موقع پر آزاد کشمیر تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے 50 سے زیادہ سیاسی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، جن کاتعلق ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت کے ڈر سے میر پور کا ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :