چمن میں دھماکہ ، ایک بچہ شہید ، آٹھ افراد زخمی

اتوار 22 فروری 2015 17:32

چمن میں دھماکہ ، ایک بچہ شہید ، آٹھ افراد زخمی

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) چمن کے علاقے تاج روڈ پر دھما کا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکےسے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا،دھما کااس قدر شدید تھا کہ دور تک آواز سنی گئی جبکہ قریب واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعے کے بعد امدادی کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کیاجارہاہے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے تاہم اب تک حتمی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :