کراچی رینجرز کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے 6 دہشت گردوں سمیت 12ملزمان گرفتار

اتوار 22 فروری 2015 17:14

کراچی رینجرز کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے 6 دہشت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں قصبہ کالونی اور اتحاد ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے 6 دہشت گردوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے دو افراد کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کراچی کے علاقوں قصبہ کالونی اور اتحاد ٹاون میں چھاپے مارے گئے اور کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ان سے شہر میں تخریب کاری کی ورداتوں کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر الا آصف اسکوائر میں آپریشن کر کے تاوان کے لئے اغوا کئے جانے والے جاوید امین کو بازیاب کرا لیا جبکہ کارروائی میں تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز کے مطابق مغوی کو بیس لاکھ روپے تاوان کے لیے گزشتہ رات اغوا کیا گیا تھا۔ ادھر شاہ لطیف پولیس نے سکھن ندی کے علاقے میں ایک مغوی کو بازیاب کر کے تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں سے گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :