مولانا عبد العزیز نے سانحہ پشاور پر حملے کے دفاع پر تحریری معذرت کرلی ،لال مسجد کے خطیب کو گرفتار کر نا مشکل کام نہیں ہے ،اپنی توجہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن پر مرکوز رکھناچاہتے ہیں ،چوہدری نثار
اتوار 22 فروری 2015 13:38
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر کے دہشت گرد حملے کے دفاع پر تحریری معذرت پولیس کے سامنے جمع کرادی یہ انکشاف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تین روزہ دورہ امریکا کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا صحافیوں کی جانب سے لال مسجد کے امام کو گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت محتاط ہے غیر آمادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنا مشکل نہیں مگر ہم اپنی توجہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اس مرحلے پر کوئی اور اقدام تقسیم کا باعث اور عسکریت پسندوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے لال مسجد میں 2007 کے آپریشن کا ذکر کیا جب پرویز مشرف کی حکومت مولانا عبدالعزیز کو ان کے گاؤں سے واپس لانے اور خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جس پر بعد میں ہمیں نظرثانی کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم انہیں گرفتار کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کوئی اور المناک سانحہ پیش آجاتا ہے تو اس کے بہت منفی نتائج مرتب ہوں گے تو میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.