تمام پاکستانی سیاست دان اور شہری بیرون ملک میں اپنے اثاثے ظاہر کریں،عمران خان
جمعہ 20 فروری 2015 23:45
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی سیاست دان اور شہری بیرون ملک میں اپنے اثاثے ظاہر کریں۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانی شہری بھی اپنے ٹیکسوں کی تفصیلات ظاہر کریں۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شواہد سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اشرافیہ کی ناجائز کمائی کو باہر چھپایا گیا ہے۔ ناجائز کمائی کو بیرون ملک چھپانے کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی سے بچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں لیڈرز کو اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس ملک میں لانے کے لئے پر عزم ہے اور لیڈرز سمیت ہر پاکستانی کے اثاثوں کو ظاہر کرنا یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.