سینیٹ الیکشن،الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،4 آزاد امید واروں کے کاغذات نامزد مسترد،

مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید،اقبال ظفر جھگڑا،راجہ ظفر الحق ،مشاہد اللہ،عبد القیوم اشرف گجر ،ظفر علی شاہ اور دیگر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن،شوکت بسرا،اسلام الدین شیخ اور دیگر کے کاغذات منظور، تحریک انصاف کے نعمان وزیر ،عبد اللطیف یوسفز ئی ،ثمینہ عابد ،رابعہ بصری کے کاغذا ت نامزدگی منظورکر لئے گئے، بلوچستان سے میر حاصل بزنجو،میر یوسف ،میر راؤف ،عبد الغفور حیدری،میر نعمت اللہ زہری ،عثمان کاکڑ ، جمالی الدین کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات درست قرار پائے ہیں،الیکشن کمیشن

جمعہ 20 فروری 2015 23:43

سینیٹ الیکشن،الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ..

اسلام آباد،کراچی،لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے ۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رہی ۔اس دوران الیکشن کمیشن نے آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امید واروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ۔

ان میں پنجاب سے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید،اقبال ظفر جھگڑا،راجہ ظفر الحق ،نہال ہاشمی ،غوث علی نیازی، پروفیسر ساجد میر ،نجمہ حمید ،مشاہداللہ ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القیوم ،خواجہ محمد احمد،سلیم رضا ،کرن ڈار ،خواجہ محمود احمد،عائشہ رضا فاروق ،تنویر احمد ،اشرف گجرکے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا جبکہ سندھ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب سے 4 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ اقلیتی نشستوں پر 8 میں سے 5 امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں ۔سندھ سے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسلام الدین شیخ،عبد اللطیف انصاری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ندیم افضل چن ،شوکت بسرا،نوشرین خان لنگیاڑ کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات کو درست قرار دیا گیا ہے ۔

خیبر پختونخواہ سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے نعمان وزیر ،عبد اللطیف یوسفز ئی ،ثمینہ عابد ،رابعہ بصری کے کاغذا ت نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ خیبر پختونخواہ سے اے این کی خواتین نشست پر ستارہ ایاز کے بھی کاغذات درست قرار پائے ہیں۔بلوچستان سے جنرل نشستوں پر 19 سیٹوں پر امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں جن میں میر حاصل بزنجو،میر یوسف ،میر راؤف ،سردار اعظم موسی خیل،عبد الغفور حیدری،میر نعمت اللہ زہری ،میر حسین ،سردار یعقوب ناصر ،حسین اسلام ،محمد اسلم بلیدی ،میر احمد ،عثمان کاکڑ ،احمد خان ،محمدجہانزیب اور جمالی الدین کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے