بلاول بھٹو زرداری کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،

پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے متعلق افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی۔بلاول بھٹو

جمعہ 20 فروری 2015 23:43

بلاول بھٹو زرداری کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ کہتے ہیں پارٹی قیادت سے متعلق افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان ملکی سیاست، پارٹی کی صورتحال اور سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے متعلق افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی۔دوسری جانب ذرائع پیپلز پارٹی رہنما مخدوم امین فہیم کی بلاول بھٹو زرداری سے لندن میں ملاقات کی تردید کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم صرف علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔