جمشید دستی کا 23 مارچ کو عوامی راج پارٹی بنانے کا اعلان

جمعہ 20 فروری 2015 18:46

جمشید دستی کا 23 مارچ کو عوامی راج پارٹی بنانے کا اعلان

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے 23 مارچ کو اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا جماعت کا نام عوامی راج پارٹی رکھا ہے۔رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی علیحدہ پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ نئی جماعت کا مقصد جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا اور غریب مزدور کو ان کے حقوق دلوانا ہے۔ جمشید دستی دو سری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں پہلے وہ پیپلز پارٹی میں شامل تھے تاہم پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد 2013 کے عام انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پر جیت گئے۔

متعلقہ عنوان :