پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف مل کر کام جاری رکھنے پر متفق

جمعہ 20 فروری 2015 11:19

پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف مل کر کام جاری رکھنے پر متفق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء) پاکستان اور امریکا دہشت گردی کیخلاف مل کر کام جاری رکھنے پر متفق ، جان کیری کہتے ہیں انسداد دہشت گردی کیلئے نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں ، چودھری نثار کا کہنا ہے ۔ سلالہ حملے کے بعد سرد مہری اب پرانی بات ہوگئی ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ۔

جان کیری کا کہنا ہے وزیر اعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہت سے اقدامات کئے ۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہونے والی سرد مہری اب پرانی بات ہوگئی ۔ واشنگٹن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا کہ پاکستان کی موجود قیادت دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز کوشش کر رہی ہے جس پر وہ وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی کوشش سے افغانستان میں مثبت تبدیلی پیدا ہو رہی ہے ۔ پاکستان اور امریکا خطے میں امن و استحکام میں شراکت دار ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک میں ہر سطح پر تعاون جاری رہے گا ۔ اس موقع پر چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں پیچیدگیاں آتی رہی ہیں ، سلالہ حملے کے بعد ہونے والے واقعات اب پرانی بات ہو چکے ہیں ، سینیٹر کیری کی وجہ سے دونوں ممالک میں آج بہترین تعلقات قائم ہیں ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں تعلقات انتہائی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور کبھی تاریخ میں دونوں ممالک کی قیادت میں ایسی ہم آہنگی نہیں تھی ۔

متعلقہ عنوان :