اسلام آباد: غیر ملکیوں کو بھی سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہو گی

جمعہ 20 فروری 2015 11:16

اسلام آباد: غیر ملکیوں کو بھی سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہو گی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015 ء) : سکیورٹی کے پیش نظر ملک میں سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم متعارف کروایا گیا تھا جس کے تحت اب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی اپنی سموں کی تصدیق کروانا ہو گی. غیر ملکیوں اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجروں کے لیے بھی سموں کی تصدیق کا عمل وضع کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

غیر ملکیوں کو سم کی تصدیق کروانے کے لیے اپنے کارآمد ویزہ کی کاپی، مستقل پتہ اور پاکستان میں رہائشی پتہ جمع کروانا ہو گا اس کے ساتھ ہی سم کو غیر قانونی استعمال نہ کرنے کا حلفی بیان بھی موبائل کمپنی کو جمع کروانا ہو گا.

جبکہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اپنے نادرا کارڈ کی کاپی اور بیان حلفی جمع کروا کر سم کی تصدیق کروانا ہو گی اور نئی سم کا حصول بھی انہی کاغذات کے جمع کروانے پر ممکن ہو سکتا ہے. ہاد رہے کہ حکومت نے عوام کی مشکل کے پیش نظر تین سے کم سمیں رکھنے والے شہریوں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جبکہ تین سے زائد سمیں رکھنے والے شہری 26 فروری تک ہی سم کی تصدیق کروانے کے پابند ہیں.

متعلقہ عنوان :