کراچی :دہشتگردوں نے طالبعلم کو اغوا کے بعد آگ لگا دی

جمعہ 20 فروری 2015 11:04

کراچی :دہشتگردوں نے طالبعلم کو اغوا کے بعد آگ لگا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء) دہشت گردوں کی درندگی کا نیا طریقہ ، کراچی میں طالب علم کو اغوا کے بعد آگ لگا کر چھوڑ دیا ، مظلوم نوجوان سڑک پر مدد کیلئے دوڑتا رہا ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں طالب علم کو اغوا کے بعد آگ لگا دی ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مظلوم نوجوان سڑک پر مدد کیلئے دوڑتا رہا ۔

دہشتگردوں نے درندگی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ۔

(جاری ہے)

نجی یونیورسٹی کے طالبعلم حارث کو سولہ جنوری کو یونیورسٹی جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا ۔ سفاک ملزم چار روز تک حارث کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ ملزموں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حارث پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا کر فرار ہوگئے ۔ شعلوں میں گھرا نوجوان بھاگتا ہوا مدد کے لیے پکارتا رہا ، علاقہ مکینوں نے نوجوان کی مدد کی اور اسے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ پلاٹ سے مغوی طالب علم کا بیگ ، پٹرول کی بوتل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔ ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ پولیس کے مطابق حارث کا 30 سے 40 فیصد جسم متاثر ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :