کراچی: پی آئی اے پراپرٹی کیس، بھارت نے وضاحت مسترد کر دی

جمعرات 19 فروری 2015 11:41

کراچی: پی آئی اے پراپرٹی کیس، بھارت نے وضاحت مسترد کر دی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 فروری 2015 ء) : بھارت میں پی آئی اے کی پراپرٹی کا کیس چل رہا تھا جس پر پی آئی اے نے وضاحت بھی دی تھی لیکن بھارتی وزارت خزانہ نے پی آئی اے کی جانب سے دی گئی وضاحت کو مسترد کر دیا ہے یاد رہے کہ پی آئی اے نے بھارت میں 6 فلیٹس خریدے تھے جس پر بھارتی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پراپرٹی خریدنے سے پہلے بھارتی حکام سے اجازت لینی چاہئیے تھی. بھارتی حکام نے پی آئی اے کو بھارت میں پراپرٹی کے حصول کے لیے نا اہل قرار دے دیا.

متعلقہ عنوان :