مظفر گڑھ: سات مزدور جاں بحق

جمعرات 19 فروری 2015 10:44

مظفر گڑھ: سات مزدور جاں بحق

مظفر گڑھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 فروری 2015 ء): روہیلانوالی میں سات مزدور کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں بورنگ کرتے ہوئے سات مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے بورنگ کے دوران پانی کا پائپ ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا جو کرنٹ لگنے کا باعث بنا. پولیس کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہاں سے بجلی کی تار گزر رہی ہے ، پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کی لاشوں کو نکالا گیا ہے تاہم پولیس تار کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ تار کہاں سے آ رہی تھی.