پاکستان کے شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے،

سیاسی شخصیات،سرکاری حکام اور بزنس ٹائیکون جائیداد کے بڑے خریدار ہیں ،ذرائع

بدھ 18 فروری 2015 23:27

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) پاکستان کے شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے۔دبئی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سال2014 میں پاکستانی ساڑھے سات ارب اماراتی درہم کی جائیداد خرید کر دبئی میں غیرملکی جائیداد خرینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئے، 2013 میں پاکستانیوں نے آٹھ ارب ساٹھ کروڑ درہم کی جائیداد خریدی، اس طرح دو سال کے دوران پاکستانی دبئی میں چار سو تیس ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارت اٹھارہ ارب 23کروڑ اماراتی درہم کی جائیداد خرید کر سرفہرست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات،سرکاری حکام اور بزنس ٹائیکون جائیداد کے بڑے خریدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :