سہیل خان عالمی کپ کے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی باؤلربن گئے

بدھ 18 فروری 2015 13:01

سہیل خان عالمی کپ کے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ..

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی دکھاکرپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان عالمی کپ کے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی باؤلربن گئے۔ملاکنڈایجنسی سے تعلق رکھنے والے سہیل خان نے ایڈیلیڈکے میدان میں بھارت کے پانچ کھلاڑیوں روہت شرما،ویرات کوہلی،سریش رائنا،مہندرسنگھ دھونی اورراہینے کوصرف پچپن رنز کے عوض پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

یوں وہ کرکٹ کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیاکین ویں اور ایشیاکے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل ڈیمن فلیمنگ،گیری گلمور،ڈینس للی،ونسٹن ڈیوس،آسٹن کاڈرنگٹن،مچل مارش،روی رامپال اوراسٹیون فن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔سہیل خان سے پہلے پاکستان کے جوکھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ان میں شاہدآفریدی،وسیم اکرم،عبدالقادر،ثقلین مشتاق اوروہاب ریاض شامل ہیں۔شاہدآفریدی نے کرکٹ کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کااعزازدومرتبہ حاصل کیاہے۔