بھارت پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے دعوے سے مکر گیا

بدھ 18 فروری 2015 11:14

بھارت پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے دعوے سے مکر گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) بھارتی کوسٹ گارڈ ز کے ڈی آئی جی مبینہ پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے دعوے سے مکر گئے ہیں۔کہ وہ اِس آپریشن سے پوری طرح آگاہ ہی نہیں تھے۔

(جاری ہے)

بھارت حکومت اور اس کے ذمہ دار ادارے کس طرح اپنی باتوں سے پلٹ جاتے ہیں ،اس کی تازہ مثال بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی سُدھیر ساہنی کی قلابازی ہے۔آج صبح بھارتی اخبارات نے نمایاں طور پر ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کا یہ بیان شائع کیا کہ 31 دسمبر2014کی رات بھارتی کوسٹ گارڈ نے ہی پاکستانی کشتی کو تباہ کیاتھا ۔مگر اب دعویٰ کرنے والے بھارت کے ذمہ دار افسر اپنے بیان سے مکر گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپریشن وہ نہیں کر رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :