اسلام آباد: آرمی چیف افغانستان کے دورے سے واپس پاکستان پہنچ گئے

بدھ 18 فروری 2015 11:08

اسلام آباد: آرمی چیف افغانستان کے دورے سے واپس پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 فروری 2015ء) : آرمی چیف پاکستان جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان کا سر کاری دورہ کیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اپنی اپنی سر زمینیں کسی کے دہشت گردی کے عزائم کے لیے استعمال نہ ہونے کا اعادہ کیا افغانستان دورے کے دوران آرمی چیف نے افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے آرمی چیف نے کابل میں بھی سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کیں جن میں آرمی چیف نے سانحہ پشاور کے چھ دہشت گروں کی افغانستان سے گرفتاری کا معاملہ بھی پیش کیا.

ملاقاتوں میں ملا فضل اللہ سمیت دیگر اہم ماور پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم آرمی چیف افغانستان کے سرکاری دورے سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں.